کراچی (جنگ نیوز) عالمی نمبر ایک بیلاروس کی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا 2024کیلئے پہلی بار بہترین ڈبلیو ٹی اے پلیئر ایوارڈجیت گئیں۔ انہوں نے 2024 میں دو گرینڈ سلم ٹائٹل آسٹریلین اوپن اور یوایس اوپن جیتے اور کافی عرصے سے نمبر ون پوزیشن پر موجود پولینڈ کی ایگا سوائیتک کی بالادستی کا خاتمہ کیا۔