کراچی ( پ ر )سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر اکبر ولی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لائبریری کے سالانہ انتخابات کا جنرل باڈی اجلاس 5جنوری 2025 کو لائبریری کے احاطے میں منعقد ہوگا اورموجودہ کابینہ کو تحلیل کر کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔