پشاور( لیڈی رپورٹر)گروپ ڈیولپمنٹ پاکستان (جی ڈی پی) نے شعبہ کریمنالوجی، پشاور یونیورسٹی کے ساتھ مل کر "16 دن کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی صوبائی کوآرڈینیٹر جی ڈی پی عمران ٹکر نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سال 12 ملین لڑکیوں کی کم عمری میں شادی ہو جاتی ہے، جو ہر منٹ میں 28 شادیاں بنتی ہیں۔ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 18.3 فیصد شادیاں 18 سال سے کم عمر میں ہوتی ہیں، جن میں سے 3.6 فیصد لڑکیاں 15 سال کی عمر میں شادی کر لی جاتی ہیں، اور یہ جنوبی ایشیا میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی بڑی وجوہات میں شامل ہے۔ ڈپٹی چیف خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن اعجاز محمد خان نے کہا کہ کمیشن سماجی آگاہی پروگرامز، قانونی اصلاحات اور متاثرہ بچوں کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو کم عمری کی شادی سے بچانے کے لیے تعلیم اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہونگے۔