• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا پاکستانی و بنگلہ دیشی سرحدوں پر اینٹی ڈرون یونٹس متعارف کرانیکا اعلان

اسلام آباد( صالح ظافر)بھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر اینٹی ڈرون یونٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

 بھارت اپنی سرحدوں کو نام نہاد بڑھتے ہوئے بغیر پائلٹ طیاروں کے خطرے کے جواب میں محفوظ کرنے کے لیے ایک جامع اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرے گا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے 60ویں یومِ تاسیس کے موقع پر فورس کے تربیتی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے ڈرون کے خطرے کی شدت اور بھارت کے فعال اقدامات پر روشنی ڈالی۔

 یہ کیمپ پاکستان-بھارت سرحد سے تقریباً 300 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید