• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی کا ملتوی اجلاس طلب، اپوزیشن کا احتجاج کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ملتوی شدہ عام اجلاس میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت پیر 12دسمبر کو ڈھائی بجے دن کونسل ہال کے ایم سی بلڈنگ ایم اے جناح روڈ میں منعقد ہوگا، اجلاس میں ایجنڈا نمبر 3کی بقیہ مدات اور 30 ستمبر کو جاری ہونے والے ضمنی ایجنڈے میں شامل مدات پر غور کیا جائے گا دریں اثنا کے ایم سی میں اپوزیشن لیڈر و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے اپوزیشن کے چیئرمینوں کو ڈسٹرکٹ اے ڈی پی میں نظر انداز کیا جا رہا ہے، چند دن پہلے ٹینڈر ہوئے لیکن تمام اسکیمیں پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعت کو دے دی گئی ہیں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز میں نظر انداز کرنے پراپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کراجلاس کے روز کے ایم سی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید