• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 سال بعد 18 ویں اسپیکرز کانفرنس 19 اور 20 دسمبر کو متوقع

اسلام آباد(طاہر خلیل ) 10سال بعد 18ویں سپیکرز کانفرنس 19اور 20دسمبرکو متوقع ،کانفرنس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کرینگے، قانون سازی کے مشترکہ ویژن پر تبادلہ خیال کیا جائیگا،وفاقی اور صوبائی قانون ساز اداروں کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے اور قانون سازی کے عمل میں درپیش چیلنجز کا باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل تلاش کرنے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں 18ویں اسپیکرز کانفرنس کی میزبانی کریگا۔ 18ویں اسپیکرز کانفرنس کا انعقاد 19 اور 20 دسمبر 2024 کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں متوقع ہے۔ کانفرنس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت منعقد ہو گی ۔کانفرنس میں قانون سازی کے مشترکہ ویژن پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔18ویں اسپیکرز کانفرنس 2014 کے بعد دس سال کے بعد ایک بار پھر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید