ملتان(سٹاف رپورٹر ) مظفرآباد پولیس کو سٹیٹ ایریا فیز ٹو سے محمد ضیغم نے اطلاع دی کہ سٹیٹ ایریا میں نجی فیکٹری بند پڑی ہوئی تھی جس میں ٹرک میں سکریپ مالیت32لاکھ روپے لوڈ تھا اور وزن کرانے کی غرض سے ڈرائیور اور دو نامعلوم افراد گئے تو ڈرائیور نے نامعلوم افراد سے ملی بھگت کرکے نوسربازی کرتے ہوئے ٹرک اور سکریپ لیکر فرار ہوگیا پولیس نے اطلاع پر کارروائی شروع کردی۔