راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 5افراد جان کی بازی ہارگئے ۔ تھانہ ریلوے راولپنڈی کے اے ایس آئی طاہر شاہ نے بتایاکہ پیر کو سرائے خربوزہ ترنول کےرہائشی54 سالہ بوٹا بخش ولد قادربخش نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی ،وہ ریلوے ٹریک پر لیٹ گیا اور ٹرین نے اس کا سر دھڑ سے الگ کردیا، ریلوے پولیس کے مطابق اس کے بھائی نے بیان دیاکہ وہ ایک سال سے بے روزگار تھا اور گزشتہ چھ سات ماہ سے بیمار بھی تھا ۔تھانہ ٹیکسلاکو جمال خان نے بتایا کہ میں بھائی ماجد خان کے ہمراہ والد کی رہائش پر پہنچے تو دروازہ کھلا تھا۔اندر جا کر دیکھاتو میرے والد حضرت منیر کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی جنہیں کسی نے قتل کر دیا ۔ تھانہ ٹیکسلاکو محمد نعیم نے بتایا کہ میں میرا بیٹا اُسامہ شہزاد عمر 25سال جو آئس کے نشے میں مبتلا تھا کو میرے دوسرے بیٹے عمر شہزاد نے نشہ کرنے سے منع کیا جس وجہ سے دونوں کی آپس میں لڑائی ہو گئی ،عمر شہزاد نے اُسامہ شہزاد کے چھاتی اور پیٹ پر دو فائر کئے جس سے وہ جاں بحق ہو گیا ۔تھانہ نیوٹاؤن کوالطاف حسین لون نے بتایا کہ میرے61 سالہ بھائی اعجاز حسین لون کو موٹرسائیکل پر سوار2 نامعلوم افراد نے تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے سکستھ روڈنزد پنجاب کالج ہٹ کیا جس سے وہ جاں بحق ہو گئے ۔تھانہ صدرواہ کو محمد مہران نے بتایا میرا بھتیجا محمد بلال ولد محمد سلطان عمر 17 سال کو تیز رفتا ر ڈمپر نے ٹکر ما ر دی جو ڈمپر کے ٹائروں کے نیچے مو ٹر سائیکل سمیت کچلا گیا۔