• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت کے تھانہ لوہی بھیر کے علاقے پی ڈبلیوڈی میں ستائیس سالہ ٹریول ایجنٹ ملک محمد عاطف کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عاطف جو کشمیر کے ضلع سندھوتی سے تعلق رکھتا ہے ،پیر کی رات موٹر سائیکل پر ٹیلی فون پربات کرتے جارہا تھاکہ دو موٹرسائیکل سوار وںنے اس کا تعاقب کیا جو نہی مقتول نےموٹر سائیکل آہستہ کیا تو انہوںنے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اسلام آباد سے مزید