• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا رمضان مینگل کی سکیورٹی بڑھائی جائے‘ سنی علماء کونسل

کوئٹہ (آن لائن) سنی علما کونسل ضلع کوئٹہ کے ضلعی صدر مولانا عبد الرحیم ساجد نے کہا ہے کہ سنی علما کونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل کی سکیورٹی بڑھائ جائے کیونکہ ان کے جان کو شدید خطرات لاحق ہیں شرپسند عناصر نے ان کے گھر کی دیواروں اور دروازوں کوشدید نقصان بھی پہنچایا ہے اور چھت پ چڑھ کرگھر کے اندرآنے کی کوشش بھی کی ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلعی ذمہ داران اورسینئر ساتھیوں کے اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس میں جنرل سیکرٹری قاری محمد ایوب معاویہ، سینئر نائب صدر مولانا سید مولانا سید مقبول الرحمن شاہ ہاشمی میر محمد آصف مینگل میر عبد المالک رند قاری سلیم فاروقی مولانا حماد اللہ قاری ارشاد احمد،میر مٹھا خان لہڑی،استاد خدائے رحیم صدر عبیداللہ ذوالقرنین فاروقی ودیگر شریک تھے ۔
کوئٹہ سے مزید