• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ القران قاضی عبدالہادی رستمی کانفرنس مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت

پشاور(جنگ نیوز) ادارہ فتح العلوم نواں کلی رستم میں علماء کرام نے شیخ القران قاضی عبدالہادی رستمی کانفرنس میں مرحوم کی دینی ‘سماجی ‘ادبی ‘علمی اوردرسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم اپنی ذات میں انجمن تھے ۔انہوں نے نہ صرف درس و تدریس بلکہ معاشرتی تنازعات حل کرنے میں بھی کردار ادا کیا ۔مرحوم نے مختلف قلمی نسخے اور کتابیں لکھیںجن پر عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے متعدد طلباء ایم فل اور پی ایچ ڈی کر رہے ہیں ۔انہوں نے مرحوم کے صاحبزادوں قاضی فتح الباری رستمی ‘قاضی حفظ الرحمٰن‘ قاضی عتیق الرحمٰن اور قاضی ثمین احمد کیلئے دعا کی کہ رب العالمین ان کو والد کے مشن کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
پشاور سے مزید