کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 45 سالہ نویدشخص جاں بحق ہوگیا، سائیٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب چلتے رکشا سے گر کر 17سالہ مہران جاں بحق ہوگیا،نیو کراچی کے علاقے ناگن پل کے قریب تیز رفتار پک اپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پول سے ٹکراگئی ،حادثے میں ڈرائیور 36سالہ شوکت علی جاں بحق ہوگیا، گلشن اقبال بلاک 13D میں واقع گھر کی سیڑھیوں سے پراسرارطور پرگرکر60 سالہ غلام اکبر جاں بحق ہوگیا، لانڈھی پروسسنگ زون کے قریب واقع کمپنی میں کام کے دوران لفٹر سے گرکر مزدور 25سالہ عبدالقادر شدید زخمی ہوگیا جس نے جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا شیرشاہ گلبائی نجی بینک کے قریب تیز رفتارٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار ماں بیٹا جاں بحق اور متوفیہ خاتون کا شوہر زخمی ہوگیا، ٹریلر ڈرائیور فرارہوگیا،اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 30 سالہ شبانہ،متوفی کی ایک سالہ زوہان اور زخمی کی شناخت 35سالہ رحیم کے نام سے ہوئی، علاوہ ازیں قائد آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ملنے والی 35 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ، کارروائی کے بعدسردخانے منتقل کرادی گئی۔