• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض عمران گٹھ جوڑ کے خلاف چارج شیٹ ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ عمران خان ، بشریٰ بی بی، حماد اظہر ، مراد سعید سمیت ان کے تمام حواریوں کی گرفت ہوگی ، کورٹ مارشل کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے،اگر جنرل فیض حمید اس میں ملوث پائے گئے ہیں تو کیا وہ اکیلے ہی ملوث تھے ، یہ فیض عمران گٹھ جوڑ کے خلاف چارج شیٹ ہے،جنرل فیض نے ڈی جی آئی ایس آئی کی پوسٹ کو بے دردی سے استعمال کیا، بہت خوش آئند بات ہے پاکستان آرمی نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سینئر افسرکے خلاف کارروائی کی ،خصوصی نشریات میں فیصل واوڈا،راشد ولی ،شاہزیب خانزادہ ،طلال چوہدری،مصطفٰی کمال ،احمد سعید منہاس،حارث نواز اور شہزاد اقبال نے اظہار خیال کیا۔

سینئر سیاستداں فیصل واوڈا میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ چودہ دسمبر کی سول نافرمانی کی کال کا تعلق جنرل فیض حمید کے ٹرائل سے منسلک ہے۔ 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان میں انصاف ہر صورت ہوگا کوئی طاقتور آدمی نہیں بچ سکتا۔ جب آرمی اپنے جنرل کا حساب کر رہی ہے تو اس میں یقیناً عمران خان ، بشریٰ بی بی، حماد اظہر ، مراد سعید سمیت ان کے تمام حواریوں کی گرفت ہوگی۔

جنرل فیض حمید جو ثبوت دیں گے گواہ دیں گے تو ایسا نہیں ہوسکتا ان کا ٹرائل کہیں اور ہو ۔جنرل فیض حمید کو فیئر ٹرائل دیا جارہا ہے۔

فیض حمید کا معاملہ کورٹ مارشل پر ختم نہیں ہوگا اس کے بعد اس کو سزا بھی ہوگی لیکن ایسا نہیں ہے کہ صرف اسے ہی سزا ہوگی جس نے اس کا بھرپور استعمال کیا اس کے ساتھ بھی ہوگا اور یہ عبرت کا نشان بنیں گے ان لوگوں کے لیے جو ریاست کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید