کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے عملے نے کراچی سے جدہ کے مسافر کے کپڑوں میں جذب9کلو گرام سے زائد مائع ہیروئن برآمد کرکے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر ادریس حسین کراچی سے ابوظہبی کے راستے جدہ کیلئے سفر کر رہا تھا۔ کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان کی چیکنگ کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے کپڑوں کو مشکوک قرار دیا۔ اے ایس ایف کے ماہر عملے نے خصوصی چیکنگ کے دوران کپڑوں میں جذب کی گئی 9.08 کلوگرام مائع ہیروئن برآمد کرلی۔ مسافر نے مائع ہیروئن مہارت سے کپڑوں میں جذب کر رکھی تھی۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر اسگلنگ کی خاطر سفید کھدر کے کافی سوٹ کراچی سے جدہ لے جا رہا تھا۔