• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا تربت کے لئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے تربت کے لئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کا نیٹ ورک بحالی کی طرف گامزن ہے، قومی ایئر لائن نے کراچی سے تربت کے لیے پروازیں 16 دسمبر سے شیڈول میں شامل کر دی ہیںپی ائی اے ہفتہ وار 2 پروازیں پیر اور بدھ کے دن اپریٹ کرے گی ۔ ترجمان کے مطابق پی ائی اے کی تربت کے لیے پروازوں کے اغاز سے ملکی معیشت کیلئے انتہائی اہم سی پیک کے منصوبوں کو تقویت ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید