• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر ینگ پاکستانیز کے زیراہتمام سیمینار

ملتان( سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن فیکلٹی آف فوڈ سائنسز بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر محمد توصیف سلطان نے کہا ہے کہ اسلام مساوات، بھائی چارے اور امن کا دین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور نیشنل کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و ہیومن رائٹس پاکستان پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا ،جس کے مہمانان خصوصی چیئرمین نیشنل کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی اینڈ ہیومن رائٹس پاکستان پنجاب ملک سلمان اعوان، چیئرمین جنوبی پنجاب ابرار حسین، سابق چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن و سجادہ نشین دربار حضرت داؤد جہانیاں مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم،مذہبی سکالر پروفیسر عبد الماجد وٹو، ممبر کونسل ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان لبنیٰ ندیم ایڈووکیٹ، ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی وومن یونیورسٹی ڈاکٹر آمنہ مشتاق، سید شوکت شاہ بخاری، چیئرمین ملتان ادبی سنگت رشید عباس خان، فیکلٹی ممبران ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر عدنان امجد شامل تھے ۔
ملتان سے مزید