• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اداروں کو پالیسی کے مطابق سیکٹر آئی 17 میں پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی بورڈ نے فیصلہ کیا ہےکہ تمام اداروں کو پالیسی کے مطابق سیکٹر I-17 میں پلاٹ الاٹ کئے جائیں گے۔ سی ڈی اے بورڈ نے خیابان اقبال سگنل فری منصوبے کے ڈیزائن کیلئے 42(f) کے تحت کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی منظوری بھی دی ۔ یہ منظوری گزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی ۔ بورڈ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انفورسمنٹ ونگ کی استعداد کار کو بہتر بنانے کیلئے ونگ کی تنظیم نو کی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارے میں ڈسپلن کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو منظم کیا جائیگا۔ اس ضمن میں ہدایت کی گئی کہ سفارشات آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ سی ڈی اے اور نادرا کے مابین ای بیلٹنگ کے معاہدے کو توسیع دینے کی منظوری بھی دی گئی۔ جناح کنونشن سینٹر میں سمارٹ اسلام آباد انشیٹو کیلئے جگہ مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ پوائنٹس کے قیام کیلئے قوانین کو وفاقی حکومت کی پالیسی سے مطابقت کو یقینی بنایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اے کے ٹرانسپورٹ فلیٹ کو الیکٹرک وہیکل پر منتقل کرنے پر کام شروع کیا جائے ۔

اسلام آباد سے مزید