• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم جاری، گن پوائنٹ پر 6 موٹرسائیکل، متعدد موبائل فونز چھین لئے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،6افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی 10 وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ6 موٹر سائیکل، 2 موبائل فونز اور نقدی اڑا لی گئی ۔2 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ سبزی منڈی اور نون کے علاقوں سے دو موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے ۔ تھانہ گنج منڈی کے علاقہ ڈھوک دلال میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر وقاص الرحمان سے 18ہزارروپے ، موبائل ، چاندی مالیتی 2500 اورگھڑی ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ریلوےگراونڈ کے قریب 2نامعلوم ملزمان حسنین معاویہ سے موٹر سائیکل ، موبائل اور 1200روپے ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں 4 نامعلوم ملزمان محمد ناصر سے موٹر سائیکل اور 2 موبائل ،تھانہ بنی کے علاقہ کوہاٹی بازار میں2 نامعلوم ملزمان جاوید اختر سے موٹر سائیکل اور موبائل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین 6میں 2موٹرسائیکل سوار شیر افضل خان سے 2لاکھ روپے ،تھانہ آراے بازارکے علاقہ میراولی گلی میں 2نامعلوم ملزمان احسن اعجاز سےموٹرسائیکل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ہائی کورٹ روڈ پر 2موٹرسائیکل سوار مطیع اللہ شیخ سے لیپ ٹاپ اورساڑھے 10 لاکھ روپے چھین کرلے گئے ۔وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔اٹامک کالونی میں قیصر عباس کے گھر سے 2 تولے کے دو سیٹ اور2لاکھ روپےکے پرائز بانڈز سمیت دیگر علاقوں میں چوری کی متعدد وارداتیں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید