• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالائی علاقوں میں شدید سردی، اسلام آباد کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی اسلام اباد سمیت ملک کے بیشتر علاقے خصوصا بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آ گئے ۔ گزشتہ روز اسلام آباد کا درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ سب سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 13،اسکردو ، گوپس منفی 7سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شدید کہرا پڑا جس سے میدان سفید ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید