• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

36سماج دشمن پکڑے گئے، اسلحہ و منشیات بھی برآمد

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 11 ملزموں کو گرفتار کرکے ساڑھے11 کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی ۔ 7ملزموں سے 6 پستول اور 5روند پسٹل بھی برآمد کئے گئے ۔تھانہ رتہ امرال پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2 ملزموں سے شہریوں سے چھینی گئی رقم 22 ہزار روپے برآمد کرلئے۔ واہ کینٹ پولیس نےعام پیٹرول کی فروخت کرنے والے 3ملزمان سے کھلا پیٹرول اور دیگر آلات برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔تھانہ صدر واہ پولیس نے بائیک لفٹر احتشام کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 2 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئے، پولیس کے مطابق ملزم احتشام اقدام قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم بھی تھا ۔اسلام آباد پولیس نے بھی چار اشتہاریوں سمیت 12 سماج دشمن گرفتار کر لئے ۔ 200لٹر شراب اور تین پستول برآمد کئے گئے ۔ تھانہ کرپا پولیس نے چوری کی وارداتو ں میں ملوث منظم گرو ہ کے اہم رکن غلام مصطفی کے قبضہ سے مسروقہ نقدی 55لاکھ روپے برآمد کر لئے ۔
اسلام آباد سے مزید