• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹی ہراسمنٹ ایکٹ کے تحت چاروں صوبے پالیسی بنائیں، شرکاء تقریب

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ہراساں کرنے کے جھوٹے الزام لگانے والوں کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے۔نئے متوقع قانون کے مطابق جھوٹا الزام لگانے پر چھ مہینے کی سزا اور تین لاکھ جرمانہ ہوگا۔اس بات کا اظہار خواتین پر تشدد کے حوالے سے تقریب میں کیا گیا۔مقررین نے کہا کہ عورتوں پر تشدد کے حوالے سے 146 ممالک میں پاکستان 145 ویں نمبر پر ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ ہمیں سب کو مل جل کر اس مسئلے کو مکمل طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انٹی ہراسمنٹ ایکٹ کے تحت چاروں صوبوں کواجتماعی طور پر پالیسی سازی کرنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے طاہرہ اورنگزیب ، شازیہ رضوان ایم پی اے تحسین فواد، نرجس زیدی، رخسانہ مظہر، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز،ڈاکٹر سعدیہ،قیصر محمود، عائشہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، شاعرہ عالیہ، ڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن ممتاز مغل اور دیگر نے کیا۔ مقررین نے کہا کہ دھی رانی پراجیکٹ میں لڑکیوں کی شادی کی عمر 18 سال کی جائے۔
اسلام آباد سے مزید