اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار، جنگ رپورٹر) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دنیا میں مودی اور نیتن یاہو کی دہشتگردی پھیل رہی ہے۔ منگل کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالےسے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اسلام آباد بار کونسل کے زیراہتمام تقریب سے خطاب میں مشعال ملک نے کہا کہ ہم نے دیکھا فلسطین، شام میں سرعام قتل عام ہوتا ہے اور اس پر جشن منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین عادل عزیز قاضی، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔