راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے، خصوصی نامہ نگار)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کےسات کنفرم مریضوں کے باعث اب تک مریضوں کی تعداد6593ہوگئی۔14مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ دریں اثناءڈی سی اسلام آباد عرفان نوازمیمن کی زیر صدارت ڈینگی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سیزن میں اسلام آباد میں مجموعی طور پر 3 ہزار 962کیس رپورٹ ہوئے۔ ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک بھی ڈینگی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔