راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)محکمہ ماحولیات سنگل یوز پلاسٹک پرپابندی میں نرمی کی ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود آپریشن شروع نہیں کرسکا۔ محکمانہ ذرائع کے مطابق آپریشن میں مزید کچھ دن کی تاخیر کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو مزید آگاہی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ادھر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کاروباری افراد کے دباؤ کے باعث تاخیر کی جارہی ہے۔محکمانہ ذرائع کے مطابق آپریشن صرف 75 مائیکرون سے کم والے پلاسٹک بیگز کے خلاف محدود رکھا جائے گاجبکہ متاثرہ حلقوں کا کہنا ہے کہ سنگل یوز میں کئی بڑے بڑے فوڈ آؤٹ لیٹس بھی آرہے ہیں اس لئے سارا زور شاپر بیگ تک رکھا جارہا ہے۔