• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے ٹی 20 میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ا سکواڈ ڈربن سے جوہانسبرگ پہنچ گیا۔ سیریز کے باقی دو میچ سنچورین اور جوہانسبرگ میں ہوں گے۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔پہلے میچ میں شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کرلیں۔ شاہین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ اس میچ میں پاکستانی کپتان محمد رضوان نے بطور کپتان ایک منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری 52 گیندوں پر مکمل کی ۔ یہ ٹی 20 کرکٹ کی چوتھی سست ترین نصف سنچری ہے۔ بطور کپتان وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی 20 میں نصف سنچری کیلئے 50سے زائد گیندیں کھیلیں ۔ اس فارمیٹ میں سست ترین نصف سنچری کا ریکارڈ اسکاٹ لینڈ کے ریان واٹسن کے پاس ہے، انہوں نے کینیا کے خلاف 54گیندوں میں ففٹی بنائی تھی۔ بھارت کے موجودہ کوچ گوتم گمبھیر نے 2012میں آسٹریلیا کے خلاف 54اور پاکستانی بیٹر شعیب خان نے 2008میں زمبابوے کے خلاف 53 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی ۔

اسپورٹس سے مزید