• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کر کٹ ،پاکستان اور جنوبی افریقا کا پہلاون ڈے آج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین کر کٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ اتوار کو بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں د وایک سے شکست ہوئی تھی۔پاکستان وویمن ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں بہتر کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ٹی ٹوئنٹی سے حاصل تجربہ ون ڈے میں فائدہ دے گابیٹنگ میں تسلسل اور پارٹنرشپس پر فوکس ہے۔انہوں نے کہا کہ بولرز نے ٹی ٹوئنٹی میں اچھا ردھم پکڑا ،ون ڈے میں بھی یہ ردھم برقرار رکھیں گےکھلاڑیوں کا مورال بلندہے۔

اسپورٹس سے مزید