• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاداب جب ٹیم سے باہر تھے تو ان کی سابق کھلاڑیوں نے حمایت کی، شاہد آفریدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماضی کے کھلاڑی شاداب خان کے بیان سےناراض ہیں، ایسے میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے شاداب خان کو مشورہ دیا ہے کہ آپ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا دفاع کرنے میں حق بجانب ہیں، تاہم 2021ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد ٹیم عزت اور دباؤ کو سنبھالنے میں ناکام رہی۔ ماضی کے سپر اسٹار نے کہا کہ شاداب بالکل درست کہہ رہا ہے، ہم ورلڈ کپ میں بھارت کو نہیں ہرا سکے، انہوں نے ہرایا، انہیں عزت ملی، لیکن وہ اس عزت کو سنبھال نہ سکے۔ عزت کو نہ سنبھالنے کا مطلب یہ ہے کہ 2021ء کے بعد ٹیم اندرونی مسائل، انفرادی دباؤ اور اجتماعی طور پر ٹیم کے معاملات کو درست طریقے سے نہیں سنبھال سکی۔انہوں نے شاداب خان کو یہ بھی یاد دلایا کہ جب وہ خراب فارم کے باعث ٹیم سے باہر تھے تو کئی سابق کرکٹرز نے ان کی کھل کر حمایت کی اور ان کی آل راؤنڈ صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔

اسپورٹس سے مزید