کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کوالیفائر کے ساتویں روز پول اے میں کراچی ریجن بلوز اور کوئٹہ ریجن نے اپنے میچ جیت لیے۔ کراچی بلوز کے خلاف آزاد جموں کشمیر کی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی ۔ جواب میں کراچی بلوز نے کپتان غازی غوری کے 37 گیندوں پر 50 رنز کی بدولت ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ دوسرے میچ میں کوئٹہ کی ٹیم نے لاڑکانہ کے خلاف 62 رنز کی اہم فتح حاصل کی۔