پرتھ (جنگ نیوز) آسٹریلین خواتین ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو 83 رنز سے ہراکر کلین سوئپ کرلیا۔ ہوم سائیڈ نے چھ وکٹ پر 298 رنز اسکور کیے۔ سدرلینڈ 110،ایشلے گارڈنر50 اور تھالیا میک گرا 56 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہیں۔ ناکام ٹیم 215 پر ہمت ہارگئی۔