• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان کو زمبابوے کے ہاتھوں آخری گیند پر شکست

ہرارے(جنگ نیوز) زمبابوے نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں افغانستان کو چار وکٹ سے زیر کرلیا۔ ناکام ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پر 144 رنز بنائے، کریم جنت نے54رنز بنائے۔ ہوم سائیڈ نے ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر حاصل کیا۔ ڈیون مایئر 39، برائن بینیٹ نے 49 رنز بنائے۔ ویلنگٹن مساکاڈزا نے دو گیندوں پر چھ رنز اور 16 رنز کی اننگز میں تاشنگا موسیکیوا نے آخری گیند پرچوکا لگاکر فتح یقینی بنائی۔ اہم موقع پر نوین الحق کے 13 گیندوں پر مشتمل اوور نے بھی افغانستان کو نقصان پہنچایا۔
اسپورٹس سے مزید