کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں نورپور لائنز نے شاہد عزیز کی عمدہ بولنگ کی مدد سے لیک سٹی پینتھرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ نورپور لائنز کی پہلی کامیابی ہے۔ راولپنڈی میں بدھ کو پینتھرز نے 123 رنز بنائے۔ پلیئر آف دی میچ شاہد عزیز نے20 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عمرصدیق 26 ، حیدرعلی 26 ، دانش عزیز 34، کپتان شاداب خان صرف 8 رنز بناسکے۔ نور پور لائنز نے دو وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ حسن نواز 44 ، امام الحق نے 45 رنز بنائے۔ شاہ زیب خان 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔