• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی سافٹ ویئر کمپنی مالیاتی شعبہ میں کام کیلئے پاکستان پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یورپی سافٹ ویئر کمپنی پاکستان کے مالیاتی شعبہ میں کام کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق یورپی سافٹ ویئر کمپنی ریلیشنل، پاکستانی کمپنی ڈیلسنز گروپ کے ساتھ ملکر پاکستان میں اپنا کام متعارف کرارہی ہے۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز نے ایک تقریب میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیساتھ شراکت داری کو باقاعدہ شکل دی گئی۔

 اس شراکت داری کے ذریعے ڈیلسنز ایسوسی ایٹس پاکستان میں اپنے وسیع نیٹ ورک اور مارکیٹ کی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا تاکہ ملک بھر کے کمرشل بینکوں اور مالیاتی شعبے میں ریلیشنل کی جدید فنٹیک مصنوعات اور خدمات متعارف کرائے جائیں۔

 ریلیشنل کے صدر اور سی ای او جان پاپایو جینیو نے کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس میں ایک ابھرتا ہوا مالیاتی شعبہ ہے۔ ڈیلسنز پاکستانی مارکیٹ میں جدت کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔

ملک بھر سے سے مزید