• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ اجلاس میں سنگل ونڈو نظام کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)ا یکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ اجلاس میں سنگل ونڈو نظام کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ گلگت بلتستان، صوابی اور مردان کے جیم جیولری انسٹیٹیوٹس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا،وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیرصدارت پاکستان کے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا اجلاس بدھ کی سہ پہر ساڑھے تین بجے سے رات ساڑھے10 بجے تک جاری رہا جس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سالانہ بزنس پلان کی منظوری دے دی گئی۔ پلان کے مطابق ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان آئندہ سال سعودی عرب میں پاکستان نمائش کا انعقاد کریگی۔ اجلاس میں پاکستان کے سنگل ونڈو نظام کو اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ کے اجلاس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زبیر موتی والا، وفاقی سیکرٹری کامرس جواد پال، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید بلوانی بھی شریک ہوئے۔ رات پونے گیارہ بجے اجلاس کے اختتام پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دو سال کی مدت کے صدر جاوید بلوانی نے نمائندہ جنگ سے گفتگو میں اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں بتایا کہ اجلاس میں جیم جیولری کے انسٹیٹیوٹ گلگت بلتستان، صوابی اور مردان میں جدید خطوط پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید