راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 3گاڑیوں 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔5 افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آباد میں بھی 10وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ6 موٹر سائیکل، 2 موبائل فون اور نقدی اڑا لی گئی ۔2 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ ترنول کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل جبکہ تھانہ سنبل اور شمس کالونی کے علاقوں موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔تھانہ سٹی کے علاقہ میں عبدل عمران اور اس کے بھائی عزیزالرحمن کو کار میں لفٹ دے کر ٹی ایم اےچوک میں 40ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں 2 موٹرسائیکل سوار علی عابدقریشی سے موبائل، صادق آباد میں نامعلوم ملزم شہری سے موبائل اور 500 روپے ،تھانہ کینٹ کے علاقہ نوگزہ روڈ پر2 نامعلوم ملزمان شہزاد مرزا سے موٹرسائیکل اور طلائی چین مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ چوہڑ چوک میں 3موٹرسائیکل سوار خرم رفیق سے موبائل ، 8 ہزار روپے ، موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بک، اللہ بخش سے2 موبائل ، گلیم اللہ سے موبائل، معیز خان سے ایک موبائل جس کے کور میں 10 ہزار وپے تھے اور ملک سبحان علی سے موبائل اور شناختی کارڈ ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ مصریال میں3 موٹرسائیکل سوار بلاول سے 5ہزار روپے اورموبائل،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سکیم تھری میں 2موٹرسائیکل سوار زین شفقت سے موبائل اور 3ہزارروپے، سروس روڈ پر طاہر شہزاد کے آئل پمپ پر 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرناناصر علی ہیلپر سے 85ہزار روپے،ہائی کورٹ روڈ پر محمد سرور کے گھر چار نامعلوم ملزمان داخل ہوئے جنہوں نے ساری فیملی کو کچن میں بند کر دیا ملزمان گھر سے طلائی زیورات اور نقدی مالیتی پانچ لاکھ روپے،تھانہ دھمیال کے علاقہ اکبر چوک گرجاروڈ پر بائیکیا رائیڈر دانیال علی سے دونامعلوم لڑ کے سواریوں کے روپ میں بٹوا اور موبائل زبردستی چھین اس کی آنکھوں میں سُرخ مر چیں ڈال کر اس کاموٹر سائیکل زبردستی چھین کرفرار ہو گئے۔وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔تھانہ روات کے علاقہ فیز8میں ماجد جہانگیر کے گھر دونامعلوم ملزمان پلمبر بن کر آئے مدعی کے بھائی سکندر کو مارا او ر گھر سے2 لیب ٹاپ ، موبائل فون، گھڑیاں ، پرفیوم اور ان کے والد کا شناختی کارڈ چھین کرفرار ہوگئے ۔کمرشل مارکیٹ میں محمدعاصم حیات خان نیازی کی گاڑی کاشیشہ توڑ کر 2لیپ ٹاپ اوراڑھائی لاکھ روپے ،النورکالونی میں محمدطیب کے گھر سے لیپ ٹاپ ،یوپی ایس بیٹری اور موٹرسائیکل کی کاپی،ضلع کچہری میں عمر حسین کے دفتر سے موبائل اورپاؤنڈز مالیتی20ہزار روپے،ڈھوک مائی سرورمیں سید غلا م عباس کے گھر سے تالے توڑ کر موبائل اور15ہزار روپے ،گلریزمیں حنا صدیق کے گھر سے 2 آئی پیڈ ،فیز8میں ارشاد احمد کے گھرسے گھڑی مالیتی اڑھائی لاکھ روپے چوری کرلی گئی ۔