راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز میں دوسرے اوپن ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایت پر دو نجی تعلیمی اداروں کے 125 طلبہ اور اساتذہ کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز نے خطاب میں کہا کہ اوپن ڈے کا مقصد نوجوانوں میں ٹریفک شعور پیدا کرنا ہے۔ قوانین پر عمل کرنا مہذب قوموں کی پہچان ہے۔ طالبات نے ویمن آن ویلز پروگرام کیلئے خریدی گئی نئی سکوٹیز میں دلچسپی کا اظہار کیا۔