پشاور( لیڈی رپورٹر )قائداعظم کی زندگی اور جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے،پاکستان کی تعمیر نو کیلئے ہمیں قائداعظم کے فرمودات کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرناہو گا، جبکہ ان کو نصاب کا حصہ بنانا چاہئیے، ان خیالات کا اظہار ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شوریٰ ہمدرد پشاور کے شرکا نے کیا تھا ۔اجلاس کی صدارت اسپیکر شوریٰ ہمدرد پشاورپروفیسر ڈاکٹر عدنان سرور خان نے کی جبکہ مہمان مقررچیئرمین شعبہ قانون و شریعیہ، شیخ زید اسلامک سنٹر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالرحمن خلیل تھے۔ اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی اور جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے،اُنہوں نے قومی یکجہتی، عدل و انصاف اور دیانت داری کو ہمیشہ اہمیت دی اور آئینی، جمہوری اور ایک نئے زمانے کے خواب کی تعبیر کے ساتھ جدوجہدکا آغاز کیا ۔ ڈاکٹر عبدالرحمن نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینا ہو گا۔۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر شوریٰ ہمدرد پشاور سید مشتاق حسین بخاری ،اراکین شوریٰ پروفیسر حامد محمود،قاری شاہد اعظم ، ڈاکٹر اقبال خلیل ، ڈاکٹر سعید انور،عبدالحکیم کنڈی،حاجی غلام مصطفیٰ،ڈاکٹر سیما شفیع اور پروفیسر غزالہ یوسف نے بھی مذکورہ موضوع پر اظہار خیال کیا ۔