• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا۔ٹورنامنٹ8 اپریل سے 19 مئی 2025 کے درمیان شیڈول ہے۔ پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو شیڈول ہے ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ کیٹگری کی تجدید کا اعلان 17 دسمبر کو کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا عمل رواں ماہ کے دوران کیا جائےگا۔ تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے سال بھی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

اسپورٹس سے مزید