پشاور ( وقائع نگا ر )صوبائی دارلحکومت پشاور میں ٹریفک کا نظام درہم برہم آئے روز شہر کے مین شاہراؤں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے تاہم ٹریفک حکام شہر کی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے کوئی موثر پلان پیش نہ کر سکیں جبکہ محض ٹریفک جرمانوں تک ہی محدود ہے شہر کے عوامی حلقوں نے اس سارے صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک کے اعلیٰ حکام سے نوٹس ٹریفک کے مسئلے کو فوری حل کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔شہر کے مین شاہراؤں اور بازاروں میں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے،جبکہ مصروف ترین شاہراؤں پر ٹریفک کی لمبی قطاروں سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور منٹوں کا سفر بھی گھنٹوں میں طے ہونے لگا جبکہ صورت حال تعلیمی اداروں کی چھٹی کے اوقات میں مزید گھمبیر صورت اختیار کر لیتی ہے تاہم ٹریفک حکام اس سلسلے میں کوئی موثر پلان ترتیب نہ کر سکیں