کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سریاب فلائی اوور کی اسٹریٹ لائٹس بدستور غیر فعال ہیں، جس کی وجہ سے سرشام ہی اندھیرا چھا جاتا ہے اور لوگوں کو آمد ورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ متعدد مرتبہ تاریکی کے باعث حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سریاب فلائی اوور کی اسٹریٹ لائٹس طویل عرصہ سے غیر فعال ہیں جس کی جانب متعدد مرتبہ متعلقہ حکام کی توجہ مبذول کراچکے ہیں لیکن تاحال اسٹریٹ لائٹس فعال نہیں ہوسکیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سر یاب فلائی اوور کی اسٹریٹ لائٹس فوراً فعال کی جائیں۔