کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، سردار حبیب کاکڑ، نور اچکزئی، امان سالار، علی ہزارہ، ارشد اچکزئی، امین آغا، توقیر بھٹی، ضیاء الحق اور نعمت شموزئی نے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اپنی پالیسیاں درست کرے اور تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانیے کے مطابق پی ٹی آئی آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کسی سے بات چیت کو اولین دیتی ہے ۔بانی پی ٹی آئی عوام اور سیاسی اداروں کے درمیان اتفاق سے چلنے کو ہمیشہ ترجیح دیتے رہے ہیں۔