ملتان(سٹاف رپورٹر )نشتر ہسپتال میں نومولود بچہ مبینہ اغوا پولیس تاحال ملزم خاتون کا سراغ نہ لگا سکی ۔کینٹ پولیس کو عبدالستار نے اطلاع دی کہ اپنی بیوی سویرا کو لیکر نشتر ہسپتال زچگی کے لیے آیا جہاں بچہ کی پیدائش ہوئی تو ڈاکٹرز نے نومولود بچہ کو وارڈنمبر27میں منتقل کردیا جہاں پر نامعلوم عورت نے میری بیوی کو باتوں میں لگاکر میرا بچہ مبینہ اغوا کرکے فرار ہوگئی، پولیس نے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے۔