کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی کے پانچ تھانوں میں تعینات انتہائی بااثر ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج کو عہدے سے ہٹا کر بی کمپنی بھیج دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایک حکمنامے کے تحت ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر انسپکٹر غلام حسین کورائی،ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر بشیر احمد وادھو،ایس ایچ او تھانہ بوٹ بیسن انسپکٹر نصیر تنولی ،ایس ایچ او تھانہ کلفٹن سب انسپکٹر اعظم حسین راجپر اور انچارج پولیس چوکی خدا کی بستی تھانہ سرجانی اے ایس آئی ہادی بخش بلوچ کو عہدوں سے ہٹا کر بی کمپنی پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔