• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی کونسل اجلاس کے دوران صحافیوں نے کوریج کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سٹی کونسل اجلاس کے دوران صحافیوں نے کوریج کا بائیکاٹٹ کر دیا پریس گیلری پر سیاسی جماعت کے کارکنوں اور حمایتوں کےقبضہ کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا اور پریس گیلری خالی کردی کونسل ہال اورمیئر آفس کے باہر احتجاج ریکارڈ کرایا، اپوزیشن لیڈر سیف الدین نے صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی اور دھمکیوں کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی گیلری میں غیر متعلقہ لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے، سٹی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرنے والے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرنے کیلئے میڈیا کو مدعو کیا تو ایک بار پھر حکومتی اراکین نے صحافیوں کی نشستوں پر قبضہ کرلیا اور صحافیوں کو مجبورآ بائیکاٹ کرنا پڑا، جس کے بعد ڈپٹی میئر نے صحافیوں سے مذاکرات کئے اور یقین دہانی کرائی کے وہ ان لوگوں کیخلاف کاروائی کرینگے ۔
ملک بھر سے سے مزید