• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی بہتر پالیسی اور معاشی ٹیم کی محنت کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں اور معاشی ٹیم کی محنت کے ثمرات ملنے شروع ہو گئے، عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری ترجیح ہے۔وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی )کی حالیہ رپورٹ پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کاروبار کرنے کیلئے ماحول میں بہتری آئی اور اس حوالے سے پاکستان کے بارے میں عالمی سوچ منفی 10 فیصد سے نکل کر 31 فیصد مثبت پر آگئی جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید