• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کا حل مذاکرات، مقتدر حلقوں سے بات کرنے کو تیار، لطیف کھوسہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف ، سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ بالآخر مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے، تمام مقتدر حلقوں سے بات کرنے کوتیار ہیں،180 نشستیں جیتنے والا اڈیالہ جیل میں ہے۔

مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور،رانا ثناء اللہ نےکہا کہ بانی بات چیت کو تیار ہیں تو یہ اچھا فیصلہ ہے۔مولانا کے تحفظات مذاکرات سے دور کرنے چاہئیں ، رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف ، سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوں گے۔ہمارا بنیادی مطالبہ ضرور تھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔عمران خان کی مشاورت اور ہدایت کے بغیر باہر والے کوئی فیصلہ نہیں لے سکتے۔قائد ہمارا عمران خان ہی ہے۔

بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی کے متبادل نہیں ہیں۔26 آئینی ترمیم مذاکرات کے ذریعے ہی رول بیک ہوگی۔ہمارے چوری شدہ مینڈیٹ کی بحالی بھی کمیشن کے ذریعے ہوگی۔

عوام کے مینڈیٹ کو بحا ل کیا جائے۔جس کے پاس اختیار ہوتا ہے اس سے ہی بات کی جاتی ہے۔180 نشستیں جیتنے والا اڈیالہ جیل میں ہے۔ہم نے تحریک کو کال آف نہیں کیا ہے۔

تشدد سے تحریکوں کو جلا اور تقویت ملتی ہے ۔ ہم ہر سیاسی جماعت اور مقتدر حلقوں سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔اسپیکر خیبر پختونخوا نے278 اموات کا اعداد و شمار دیا تھا۔ اس بیان کو ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بھی دہرایا۔تصدیق11 لاشوں کی ہوئی ہے،یہ کسی نے نہیں کہا کہ اس سے متجاوز نہیں ہیں۔

آئی جی نے کہا کہ ہم نے950 افراد گرفتار کئے ہیں۔150 افراد کو انہوں نے ریمانڈ کے لئے پیش کیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے گمشدہ افراد کی فہرست بھی دی ہے۔کیا اپنے لوگوں گولیاں چلانے کا جواز بنتا ہے۔غلط اعداد و شمار نہیں ہیں ثبوت آرہے ہیں ساری دنیا دیکھے گی۔

اہم خبریں سے مزید