• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزرا دوسرے روز بھی ایوان سے غائب، حکومت پر تنقید، PPP /PTI یک زبان

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)قومی اسمبلی میں مسلسل دوسرے روز وزراکی غیر حاضری کا ایشو زیر بحث رہا اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے بغیر کسی کاروائی کے اجلاس کی کا روائی ملتوی کردی۔

 حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔کوئی وزیر اور پار لیمانی سیکرٹری نہیں اسدقیصر ، ایوان کی تذلیل ہو رہی ہے،اپو زیشن لیڈر ، وزرا کی ڈیوٹی ہے کہ ایوان میں موجود ہوں،یہ کابینہ کی اجتماعہ ذمہ داری ، نوید قمر دلچسپ بات یہ ہے کہ جب اپو ز یشن جماعت پی ٹی اآئی نے حکومت پر تنقید کی تو حکومت کی اتحادی جما عت پیپلز پارٹی بھی ان کے سا تھ یک زبان ہوگئی ۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قومی سپیکر مصطفی شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔تلاوت کلام پاک حدیث اور قومی ترانے کے بعد ڈپٹی سپیکر نے وقفہ سوالات کا آغاز کیا۔

نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سابق سپیکر اور پی ٹی آئی کے رہنمااسد قیصر نے کہا کہ وقفہ سوالات جاری ہے اور پورا ایوان خا لی ہے۔

 کل کی طرح آج بھی وزرا اور پارلیمانی سیکرٹیز موجود نہیں ہیں تو ممبران کے سوالات کا جواب کون دے گا؟؟۔یہ قابل مذمت ہے۔ 

انہوں نے ڈپٹی سپیکر سے کہا کہ احتجا جا پانچ منٹ کیلئے اجلاس کو موخر کردیں۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ کل بھی وقفہ سوالات میں وزرا کی حاضری نہیں تھی۔

اہم خبریں سے مزید