• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، چین کے کاروباری اداروں میں روابط بڑھانا ہونگے، صدر زرداری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام بالخصوص سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے درمیان روابط بڑھانا ہوں گے۔ ایوانِ صدر کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس کراچی میں چین کے کاروباری وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاچینی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات، میڈیکل سٹی کے قیام کیلئے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء اور چین کے قونصل جنرل نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید