اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد)امریکہ میں تعینات سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی امریکی کانگریس کے متعدد اراکین سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں ان کیامریکی رکن کانگریس سِلویا آر گارسیا، میکسین واٹرز، جان ردرفورڈ، رینڈی ویبر اور کانگریس مین رابرٹ بی ایڈر ہولٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کو مفید قرار دیا گیا ہے جن کے دوران پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات انسداد دھشت گردی سیکیورٹی دفاع ، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ اور عوامی روابط بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ھے امریکی کانگریس کی خاتون رکن سلِویا آر گارسیا سے ملاقات کے بعد سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ رکن کانگریس سلویا آر گارسیا کے ساتھ ملاقات کرکے اچھا لگا۔ ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاست ٹیکساس کے ساتھ معاشی تعلقات کا فروغ خصوصا تجارت، سرمایہ کاری، اور عوامی روابط ایک مفید اور پر امید تبادلہ خیال ہوا۔ امریکی کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کی رینکنگ ممبر میکسین واٹرز سے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے لکھا کہ رکن کانگریس میکسین واٹرز سے مل کر خوشی ہوئی۔