کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی کوشش، فریقین سخت گیر رہنماؤں کو سمجھانے پر متفق۔ کیا باقاعدہ مذاکرات کا ماحول بن پائے گا؟ کا جواب دیتے ہوئےتجزیہ کارشہزاد اقبال نےکہا کہ 26 نومبر کے احتجاج کے بعد عمران خان مذاکرات کے لئے راضی ہوگئے ہیں۔مذاکرات کے لئے سیاسی جماعتوں کے علاوہ دوسروں کو بھی گارنٹی دینا پڑے گی۔