• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کادورہ میانوالی ،سرحدی پوسٹوں پراہلکاروں کے ماتھے چومے

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی ڈاکٹرعثمان انور کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ آئی جی نے کہا ہے کہ تمام ریجنز، اضلاع اور یونٹس کے سربراہان متعلقہ آڈٹ پیرا اعتراضات جلد از جلد کلیئر کروائیں ،مزید برآں انہوں نے میانوالی میں تھانہ چاپری کادورہ کیا ،آئی جی پنجاب نے تھانہ چاپری پر تعینات افسر وں اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور حملہ آور خارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے اور انہیں جہنم واصل کرنے پر اہلکاروں کو شاباش دی۔ بعد میں آئی جی خیبر پختونخوا بارڈر پر میانوالی کے تھانہ مکڑوال پہنچ گئے ،انہوں نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے پولیس، ایلیٹ اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو شاباش، ہاتھ چومے اور گلے لگایا ۔
لاہور سے مزید